مہر خبررساں ایجنسی نے العالم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کی النہضہ تحریک کے سربراہ راشد الغنوشی نے استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے بہیمانہ قتل نے انسان کے سوئے ہوئے ضمیر کو بیدار اور سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے۔ راشد الغنوشی نے کہا کہ خاشقجی کے مجرمانہ قتل سے ایک طرف میڈیا کی طاقت اور قدرت کا بھی پتہ چل گیا اور دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوگیا ہے کہ میڈیا کے ذریعہ سوئے ہوئے انسانی ضمیر کو بیدار اور مفاد پرست ظالموں کو رسوا کیا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل تیونس کی النہضہ تحریک نے خاشقجی کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ خاشقجی کا بہیمانہ قتل اسلامی اور بین الاقوامی اقدار کے منافی ہے۔
خاشقجی کے بہیمانہ قتل نے انسان کے سوئے ہوئے ضمیر کو بیدار اور سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا کردیا
تیونس کی النہضہ تحریک کے سربراہ راشد الغنوشی نے استنبول میں سعودی عرب کے قونصل خانہ میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ اور مجرمانہ قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاشقجی کے بہیمانہ قتل نے انسان کے سوئے ہوئے ضمیر کو بیدار اور سعودی عرب کو عالمی سطح پر رسوا کردیا ہے۔
News ID 1885143
آپ کا تبصرہ