15 اکتوبر، 2018، 10:18 PM

بھارتی حکام کا چین پر سرحدی خلاف ورزی کا الزام

بھارتی حکام کا چین پر سرحدی خلاف ورزی کا الزام

بھارتی حکام نے الزام لگایا ہے کہ چینی فوجیوں نے اروناچل پردیش کے علاقے وادی دیبانگ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کی خلاف ورزی کی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکام نے الزام لگایا ہے کہ چینی فوجیوں نے اروناچل پردیش کے علاقے وادی دیبانگ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کی خلاف ورزی کی تھی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سکیورٹی حکام نے بتایا کہ 'تاہم وہ بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے توجہ دلانے پر واپس لوٹ گئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ رواں سال جولائی میں پیش آیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ لوک سبھا کے ایم پی نے واقعہ کی اطلاع ایک خط کے ذریعے وزیراعظم نریندر مودی کو دی تھی۔اپنے خط میں ایم پی نے تجویز دی تھی کہ حکومت لازمی اس معاملے کو چینی حکام کے ساتھ اٹھائے۔واقعہ کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں سال جولائی میں چینی فوجیوں کا ایک گروپ 300 میٹر تک بھارتی سرحد میں داخل ہوگیا تھا۔ چینی فوجیوں نے بھارتی سرحد میں داخل ہوکر ٹینٹس بھی لگائے تھے لیکن بعد ازاں انڈین فورسز کے احتجاج پر وہ واپس چلے گئے۔بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ یہ مداخلت چینی فوجیوں کی جانب سے ایل اے سی پر اکثر دیکھنے میں آتی ہے۔

یاد رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان 4 ہزار کلومیٹر کی طویل سرحد مشترک ہے، بھارتی حکام کا دعویٰ تھا کہ چینی فوجیوں کی جانب سے 2017 میں سرحدی خلاف ورزی کے 426  جبکہ 2016 میں سرحدی خلاف ورزی کے 273 واقعات سامنے آئے تھے۔

News Code 1884818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha