13 اکتوبر، 2018، 1:11 PM

قطر کی غزہ کے لیے 1.5 ڈالر کی امداد

قطر کی غزہ کے لیے 1.5 ڈالر کی امداد

قطر نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی فوری امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امیر قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں ترقیاتی فنڈ کے ضمن میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس امدادی پیکج کا مقصد12 سال سے اسرائیلی محاصرے کا سامنا کرنے والے غزہ کے عوام کی مالی اور معاشی مشکلات میں مدد فراہم کرنا ہے۔ خیال رہے کہ اسرائیل نے 2006 میں غزہ کی پٹی پر اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں۔ اسرائیل نے غزہ کے عوام کو یہ اجتماعی سزا اسلامی تحریک مقاومت حماس کو پارلیمانی انتخابات میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب کرانے کی پاداش میں دے رکھی ہے۔

News Code 1884752

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha