12 اکتوبر، 2018، 9:06 PM

امریکہ میں طوفان مائیکل سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

امریکہ میں طوفان مائیکل سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

امریکی تاریخ کے ہولناک سمندری طوفان مائیکل کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی تاریخ کے ہولناک سمندری طوفان مائیکل کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔ سمندری طوفان مائیکل ریاست فلوریڈا کے ساحلی شہر میامی سے ٹکرا گیا، 249 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے پوری ریاست میں تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔ کیٹگری 4 کے طوفان مائیکل کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور ریاست فلوریڈا میں 5 لاکھ افراد کو فوری علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی تھیں۔

طوفان مائیکل نے فلوریڈا میں تباہی کے بعد جارجیا کا رخ کیا جہاں اس کی شدت کم ہوگئی ہے۔ طوفان اب جارجیا، نارتھ کیرولینا اور ورجینیا میں تباہی مچا رہا ہے۔ ان ریاستوں میں پچاس میل فی گھنٹہ سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔ حکام نے جارجیا، نارتھ کیرولینا اور ورجینیا میں شدید سیلاب کی پیشگوئی کی ہے۔ ادھر طوفانی جھکڑوں کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے اور رہائشیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

News Code 1884737

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha