12 اکتوبر، 2018، 3:35 PM

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کا اقوام متحدہ کے ایلچی کیساتھ کام کرنے سے انکار

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کا اقوام متحدہ کے ایلچی کیساتھ کام کرنے سے انکار

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نکولے مَلادینوف کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نکولے مَلادینوف کے ساتھ مل کر مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ یہ بات فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احمد مجدلانی نے بتائی۔ ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نکولے مَلادینوف نے اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان سمجھوتہ کرانے کی کوشش کرکے اپنے دائرہ کار سے تجاوز کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ ان کے خصوصی ایلچی فلسطینی حکومت کے لیے اب قابل قبول نہیں ہیں۔

News Code 1884716

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha