8 اکتوبر، 2018، 10:31 PM

مہاجرین کے تبادلے پر اٹلی اور جرمنی کے درمیان شدید اختلاف

مہاجرین کے تبادلے پر اٹلی اور جرمنی کے درمیان شدید اختلاف

اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جرمنی نے درجنوں مہاجرین کو اٹلی واپس بھیجنے کے مبینہ منصوبے پر عمل کیا تو اٹلی حکومت جرمنی کے لیے اپنے ہوائی اڈے بند کر دے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اطالوی وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جرمنی نے درجنوں مہاجرین کو اٹلی واپس بھیجنے کے مبینہ منصوبے پر عمل کیا تو اٹلی حکومت جرمنی کے لیے اپنے ہوائی اڈے بند کر دے گی۔ ایک ٹویٹ پیغام میں سالوینی کا کہنا تھا کہ اْن کی حکومت مہاجرین کے لیے اپنے ایئر پورٹ بھی بالکل اسی طرح بند کر دے گی، جیسے اس نے اپنی بندرگاہوں کو بند کر رکھا ہے۔ یاد رہے کہ چند روز پہلے اٹلی کی حکومت نے مہاجرین کے لیے پناہ اور ملک بدری سے متعلق قوانین کو مزید سخت بنانے کی خاطر ایک متنازعہ سکیورٹی قانون کی بھی منظوری دے دی تھی۔ یہ قانون مہاجرین کو اٹلی بدر کرنے اور انہیں شہریت نہ دینے میں مددگار ہو گا۔

News Code 1884626

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha