6 اکتوبر، 2018، 1:47 PM

بدعنوانی کے الزامات میں نیتن یاہو سے تفتیش

بدعنوانی کے الزامات میں نیتن یاہو سے تفتیش

اسرائیلی پولیس نے ملک کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے بد عنوانی کے الزامات کے تحت 12 وں مرتبہ تفتیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی بی ایس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے ملک کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے بد عنوانی کے الزامات کے تحت 12 وں مرتبہ تفتیش کی ہے۔ تفتیش کرنے والے اہلکار جمعہ کے روز نیتن یاہو کی سرکاری رہائش گاہ پر تفتیش کے لیے پہنچے، جہاں پہلے سے ہی سیکڑوں مظاہرین اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ مظاہرین نے نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے اور انہیں 'کرائم منسٹر' قرار دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم سے بدعنوانی کے 2 کیسز میں تفتیش کی جارہی ہے، جن میں سے ایک اربوں کے تحائف وصول کرنے اور دوسرا کیس قانون سازی سے متعلق مثبت رپورٹنگ کے لیے اخبار پر دباؤ ڈالنے سے متعلق ہے۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو سے رواں سال اگست میں اسرائیلی ٹیلی کام میں بد عنوانی میں ملوث ہونے کے حوالے سے تفتیش کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ ان پر یہ الزام بھی ہے کہ انہوں نے فرانس کے بزنس ٹائیکون ارنود ممران سے رقم وصول کی تھی جن کو 283 ملین یورو کے ایک اسکینڈل میں 8 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

News Code 1884566

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha