مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اگلے سال کے دوران براعظم ایشیا میں اقتصادی ترقی کی رفتار کو کمزور قرار دیا ہے۔ بینک نے اپنی رپورٹ میں چین اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی جنگ کو اس صورت حال کی بنیادی وجہ قرار دیا ہے۔ بینک کے مطابق ایشیائی ممالک میں اقتصادی شرح پیداوار رواں برس کی چھ فیصد سے کم ہو کر 5.8 فیصد تک گر سکتی ہے۔ اس کے علاوہ رپورٹ میں چینی سالانہ شرح پیداوار میں بھی کمی کے امکان کو ظاہر کیا گیا ہے۔ بینک کے چیف اکنامسٹ یاسوکی سواڈا نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ تجارتی جنگ کے تناظر میں اقتصادی سرگرمیوں میں کمی کا رجحان سن 2019 میں غالب رہنے کا قوی امکان ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے اگلے سال کے دوران براعظم ایشیا میں اقتصادی ترقی کی رفتار کو کمزور قرار دیا ہے۔
News ID 1884307
آپ کا تبصرہ