شرجیل میمن کے خون سے شراب کا عنصر نہیں ملا

پاکستان کے صوبہ سندھ کے سابق وزیر شرجیل میمن کے خون کے نمونوں کی رپورٹ تیار ہوگئی ،ان کے خون میں شراب کا عنصر نہیں پایا گیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ کے سابق وزیر شرجیل میمن کے خون کے نمونوں کی رپورٹ تیار ہوگئی ،ان کے خون میں شراب کا عنصر نہیں پایا گیا اس سے قبل پاکستان کے چيف جسٹس نے شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد کی تھیں۔ شرجیل میمن کےخون کے نمونے یکم ستمبر کی دوپہر 12 بج کر 3 منٹ پر لئے گئے تھے ،انہیں تجزیے کےلئے 2 مختلف اسپتالوں کو بھیجا گیا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق خون میں پلازمہ الکوحل اورایتھانول کی کوئی مقدار نہیں،الکوحل کےاستعمال سےمتعلق دیگر3 ٹیسٹ بھی نارمل ہیں۔سندھ حکومت شرجیل میمن کے خون کے نمونوں کی رپورٹ سپریم کورٹ کو بھیجے گی ۔

News Code 1883636

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =