شرجیل میمن کو  اسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا

پاکستانی چیف جسٹس نے کراچی میں نجی اسپتال کا دورہ کرنے اور شرجیل میمن کے کمرے سے شراب اور منشیات برآمد ہونے کے بعد اسے جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا جبکہ شرجیل میمن کے کمرے کو سربمہر کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی چیف جسٹس نے کراچی میں نجی اسپتال کا دورہ کرنے اور شرجیل میمن کے کمرے سے شراب اور منشیات برآمد ہونے کے بعد اسے جیل منتقل کرنے کا حکم دیدیا جبکہ شرجیل میمن کے کمرے کو سربمہر کردیا گیا ہے۔ شرجیل میمن کو ضیاالدین اسپتال کلفٹن سے سینٹرل جیل کراچی منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اسپتال کا وہ کمرہ جس میں شرجیل میمن زیر علاج تھے اسے بھی سیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شرجیل میمن کو عدالتی حکم پر اسپتال سے جیل منتقل کیا گیاہے،شرجیل میمن کے کمرے سے شراب اور منشیات بر آمد ہو ئی تھی۔

اسپتال میں شرجیل انعام میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں اور منشیات چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثارکے اسپتال کےخفیہ دورہ کے بعد برآمد ہوئی تھیں۔

News Code 1883571

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =