شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، منشیات اور سگریٹ کے پیکٹ برآمد۔

پاکستانی عدلیہ کے سربراہ میاں ثاقب نثارنےکراچی کےاسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پرچھاپہ مارا اور اسے اس دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، منشیات اور سگریٹ کے پیکٹ ملے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی عدلیہ کے سربراہ میاں ثاقب نثارنےکراچی کےاسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پرچھاپہ مارا اور اسے اس  دوران شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں، منشیات اور سگریٹ کے پیکٹ ملے ہیں۔ اطلاعات کےمطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی کے 3 اسپتالوں کا دورہ کیا۔ پہلے وہ ڈاکٹر عاصم کے نجی اسپتال پہنچے جہاں شرجیل میمن زیرعلاج ہیں۔ وہ صرف وہاں زیر علاج شرجیل میمن کے کمرے میں گئے، انہوں نے شرجیل میمن سے انتہائی مختصر ملاقات کی۔ شرجیل  میمن کے کمرے میں علاج نام کی کوئی چیز نہیں تھی۔ اس موقع پر وہاں انہیں شراب کی بوتلیں، سگریٹ کے پیکٹ اور دیگر منشیات ملیں جن کی انہوں نے خود تصاویر بنالیں ۔

News Code 1883559

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 7 =