26 اگست، 2018، 2:05 PM

ایرانی پارلیمنٹ نے وزیر خزانہ مسعود کرباسیان کو عہدے سے برطرف کردیا

ایرانی پارلیمنٹ نے وزیر خزانہ مسعود کرباسیان کو عہدے سے برطرف کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے وزیر خزانہ مسعود کرباسیان کی اقتصادی امور میں عدم توانائی اور عدم شفافیت کے پیش نظر اسے عدم اعتماد کا ووٹ دیکر عہدے سے برطرف کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے وزیر خزانہ مسعود کرباسیان کی اقتصادی امور میں عدم توانائی اور عدم شفافیت کے پیش نظر اسے عدم اعتماد کا ووٹ دیکر عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کا اجلاس اسپیکر علی لاریجانی کی صدارت میں آغاز ہوا۔ جس میں وزیر خزانہ مسعود کرباسیان کے استیضاح کے بارے میں حامی اور مخالف نمائندوں نے اپنے اپنے خیالات اور دلائل پیش کئے۔جس کے بعد نمائندوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا ۔ پارلیمنٹ میں مجموعی طور پر 260 نمائندے موجود تھے۔جن میں سے 137 نمائندوں نے وزير خزانہ کی برطرفی کے حق میں جبکہ 121 نمائندوں نے وزیر خزانہ کے حق میں ووٹ دیا اور 2 نمائندوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ ووٹنگ کے بعد اسپیکرلاریجانی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزير خزانہ پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوئے ۔ اس طرح پارلیمنٹ نے وزیر خزانہ کو اکثریت آرا کے ساتھ عہدے سے برطرف کردیا۔

News Code 1883398

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha