مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈیلی پاکستان نے برطانوی نیوز سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رہنما علی الحوثی نے پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کو مبارکباد کا پیغام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے نئے رہنما دوسروں کی جنگیں لڑنے کے نقصانات کو بخوبی سمجھیں گے۔ اپنے پیغام میں علی الحوثی نے کہا ہے کہ " ہمیں امید ہے کہ پاکستان کے نئے رہنما یقینی طور پر دوسروں کی جنگیں لڑنے کے نقصانات کو سمجھیں گے " ۔واضح رہے کہ یمن میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ان کے دیگر اتحادیوں نے گذشتہ تین سال سے یمنی عوام کے خلاف خونریز جنگ مسلط کررکھی ہے۔جس میں اب تک 40 ہزار یمنی شہر شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یمنی وعام کے رہنما کے اس پیغام سے سعودی عرب آگ بگولہ ہوجائے گا۔
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے رہنما علی الحوثی نے پاکستان تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کو مبارکباد کا پیغام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے نئے رہنما دوسروں کی جنگیں لڑنے کے نقصانات کو بخوبی سمجھیں گے۔
News ID 1882982
آپ کا تبصرہ