مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سماجی سائٹوں نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی ایک مجلل تفریحی کشتی میں عیاشیوں کا پردہ فاش کردیا ہے۔ سماجی سائٹوں پر ایسی تصاویر گردش کررہی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ اور اسرائیل نواز ولیعہد محمد بن سلمان مجلل کشتی میں عیاشی کررہے ہیں۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع شہر نیوم کے ساحل پر سعودی ولیعہد محمد بن سلمان ایک ایسی مجلل تفریحی کشتی میں عیاشی کررہے ہیں جسے اس نے کچھ عرصہ قبل فرانس سے 550 ملین ڈالر میں خریدا ہے۔ محمد بن سلمان نے اس تفریحی کشتی کے ہمراہ فرانس میں ایک محل بھی خریدا ہے۔عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان اپنے باپ شاہ سلمان کے زیر نظر مالی بد عنوانیوں کے بڑے بڑے اسکینڈلوں میں ملوث ہیں۔لیکن طاقت کے نشے میں وہ ہر برائی ، بدعنوانی اور ظلم و ستم کا ارتکاب کررہے ہیں۔
سماجی سائٹوں نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی ایک مجلل تفریحی کشتی میں عیاشیوں کا پردہ فاش کردیا ہے۔
News ID 1882809
آپ کا تبصرہ