مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستان ڈیلی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق سزا یافتہ اور مجرم وزیر اعظم نواز شریف کا میڈیکل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ نواز شریف کو اسپتال میں منتقل کرنے کی ضرورت نہیں اور اسے جیل میں ہی طبی امداد فراہم کی جائے گي۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹرشجی صدیقی کی سربراہی میں4 رکنی میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کا مکمل طبی معائنہ کیا ہے اور سابق وزیراعظم کوفی الحال کہیں اورمنتقل نہ کرنے کامشورہ دیا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو جیل میں ہی طبی امداددینے کافیصلہ دیا ہے ،بورڈ کا کہناہے کہ مختلف ٹیسٹ کی رپورٹس آنے پرمزیدعلاج کافیصلہ کیاجائے گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹروں کا 4 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس نے آج سابق وزیراعظم کا مکمل طبی معائنہ کیا،میڈیکل بورڈ میں امراض معدہ،ہارٹ سپیشلسٹ اور دیگر ڈاکٹرز شامل تھے، میڈیکل بورڈ جدید موبائل لیبارٹری بھی ہمراہ لے کر آیا تھا۔ پاکستان کے سزا یافتہ سابق وزير اظم نواز شریف جیل میں 10 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ