مہر خبررساں ایجنسی عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں غیرقانونی طریقے سے یورپ منتقلی کی کوشش کے دوران بند کنٹینر میں دم گھٹنے سے کم سے کم8 تارکین وطن ہلاک اور 90 بے ہوش ہوگئے تاہم دیگر کو بچالیا گیا ہے۔ لیبیا کے زواری شہر کے ڈائریکٹوریٹ سیکیورٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ پولیس نے ایک بڑے کنٹینر کی تلاشی لی جس میں 100 غیرقانونی تارکین وطن ٹھونسے ہوئے تھے۔ کنٹینر میں ڈیزل کے کئی گیلن بھی رکھے گئے تھے۔ یہ فریزر نما کنٹینر مردہ مچھلیوں اور گوشت کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ طویل وقت کنٹینر میں بند رہنے کے باعث دم گھٹنے سے 6بچوں اور ایک خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ دیگر بے ہوش افراد کو علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
لیبیا میں غیرقانونی طریقے سے یورپ منتقلی کی کوشش کے دوران بند کنٹینر میں دم گھٹنے سے کم سے کم8 تارکین وطن ہلاک اور 90 بے ہوش ہوگئے تاہم دیگر کو بچالیا گیا ہے۔
News ID 1882314
آپ کا تبصرہ