مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صدر حسن روحانی اور کابینہ کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں اقتصادی شعبہ میں نقشہ راہ فراہم کرنے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ملک میں اقتصادی ثبات اور عوام کے آرام و آسائش کے سلسلے میں حکام کو دن رات تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمن کی جانب سے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: دشمن عوام کو انقلاب اسلامی سے دور کرنے کے لئے ملک کے اقتصاد کو نشانہ بنا رہا ہے اوروعوام کے اندر مایوسی پیدا کرکے انھیں انقلاب اسلامی سے دور کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے لہذا ایرانی حکام کو چاہیے کہ وہ دشمن کی معاندانہ پالیسیوں کے پیش نظر ملک کے اندر اقتصادی شعبہ میں ایسا نقشہ راہ مرتب کریں جو اقتصادی شعبہ میں دشمن کی تمام سازشوں اور کوششوں کو ناکام بنادے ۔ رہبر معظم نے گاڑیوں کی درآمد میں کرپشن کے بارے میں تحقیقات کے سلسلے میں صدر کے احکامات کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا: ان احکامات کا پیچھا بھی کرنا چاہیے اور ان کے نتائج سے قوم کو آگاہ بھی کرنا چاہیے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مالی بدعنوانیوں کا بھر پور مقابلہ کرنے کے سلسلے میں تاکید کرتے ہوئےفرمایا: مالی بدعنوانیوں کے بارے میں پہلےمتعلقہ اداروں کو اقدام کرنا چاہیے اور پھر عدلیہ کے حوالے کرنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی حکومت سنجیدہ اقدامات کے ذریعہ امریکہ کی تمام سازشوں اور کوششوں کو ناکام بنا سکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ