6 جولائی، 2018، 6:27 PM

پاکستان کے سابق وزیر اعظم ملزم نواز شریف کو 10 سال اور مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئي

پاکستان کے سابق وزیر اعظم ملزم نواز شریف کو 10 سال اور مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئي

پاکستان کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزير اعظم ملزم نواز شریف کو 10 سال جب کہ مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا سنادی ہے عدالت نے نواز شریف پر 8 ملین پاونڈ جرمانہ جبکہ مریم نواز پر 2 ملین پونڈ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزير اعظم  ملزم  نواز شریف کو 10 سال جب کہ مریم نواز کو 7 سال قید کی سزا سنادی ہے عدالت نے نواز شریف پر 8 ملین پاونڈ جرمانہ جبکہ مریم نواز پر 2 ملین پونڈ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس کا تحریری فیصلہ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ لندن میں واقع ایون فیلڈ اپارٹنمٹس کو بحقِ سرکار ضبط کرلیا جائے۔

عدالتی فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے بتایا کہ نیب آرڈیننس میں سزا کے خلاف اپیل کے لیے 10دن رکھے گئے ہیں اس لیے ملزمان کو سزا کے خلاف 10 دن میں اپیل کا حق حاصل ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جس کو بھی سزا ہو وہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل ہوجاتا ہے، کسی کی بھی نااہلی سے انتخابات پرکوئی فرق نہیں پڑے گا، مریم نوازکا نام ہٹا کر بیلٹ پیپرز چھپائے جائیں گے۔

اس سے قبل احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ موخرکرنے کے لئے نواز شریف کی درخواست مسترد کردی تھی۔

News Code 1881993

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha