ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا نواز شریف کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ

بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت سے نواز شریف کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت سے نواز شریف کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔  ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت سے لندن میں نواز شریف کی 4 جائیدادوں کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو محفوظ پناہ گاہ فراہم نہ کی جائے۔تنظیم کا مزید کہنا ہے کہ اگر ثابت ہوگیا کہ جائیدادیں کرپشن کے پیسے سے خریدی گئی ہیں تو ضبطی کی کارروائی کی جانی چاہیے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل یو کے ایڈووکیسی کی سربراہ ریچل ڈیویز ٹیکا نے کہا کہ یہ اہم ٹیسٹ ہے کہ برطانوی حکومت کرپشن کے پیسے کے خلاف کریک ڈاؤن میں کتنی سنجیدہ ہے۔ واضح رہے کہ کل پاکستان کی احتساب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو 10سال ،مریم نواز کو 7 سال اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا کا حکم سنایا ۔عدالت نے نواز شریف پر 8 ملین پاؤنڈ اور مریم نواز پر 2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

News Code 1882011

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =