7 جولائی، 2018، 8:52 PM

ملزم نواز شریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

ملزم نواز شریف، مریم  نوازاور کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم ملزم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم ملزم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت سے ملزم  نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر (ر) کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں۔ نیب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت سے حاصل کرلیا ہے اور گرفتاری کے وارنٹ بھی حاصل کرلئے ہیں۔ قانون کے مطابق نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کے لئے لائحہ عمل کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ نیب نے نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ معلوم ذرائع سے زائد اثاثے ہونا نیب احتساب آرڈیننس کے تحت کرپشن کے زمرے میں آتا ہے۔ احتساب عدالت نے گزشتہ روز نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنایا ہے۔  عدالت نے معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ اور بے نامی دار کے نام پر جائیداد بنانے پر نواز شریف کو نیب آرڈیننس کے سیکشن 9 اے فائیو کے تحت سزا سنائی  اور ملزم نواز شریف پر 8 ملین پاؤنڈ جبکہ مریم نواز پر 2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

News ID 1882032

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha