مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزير اعظم ملزم نواز شریف اور اس کی بیٹی مریم نواز نے اپنی وطن واپسی جمعہ تک مؤخر کردی ہے۔ اس سے قبل انھوں نے کہا تھا کہ وہ اتوار کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ ادھر نیب نے نوازشریف اورمریم نواز کو پاکستان پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے گرفتارکرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کا فیصلہ جمعہ تک مؤخر کردیا ہے۔ مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ والد کے ہمراہ جمعہ کو پاکستان پہنچیں گی۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق احتساب عدات کیط رف سے فیصلہ آنے کے بعد نواز شریف کے گھٹنوں سے جان نکل گئی ہے ۔ احتساب عدالت نے ملزم نواز شریف کو 11 سال قید با مشقت کی سزا سناتے ہوئے 8 ملین پاؤنڈ جرمانہ بھک عائد کیا ہے جبکہ مریم نواز کو 8 سال قید با مشقت کی سزا اور 2 ملین پاؤنڈ جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے ۔ ادھر قومی احتساب بیورو (نیب) نے احتساب عدالت سے نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر (ر) کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں۔ نیب کا کہنا ہے ملزم نوازشریف اورمریم نواز کو پاکستان پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا جائے گا۔
پاکستان کے سابق وزير اعظم ملزم نواز شریف اور اس کی بیٹی مریم نواز نے اپنی وطن واپسی جمعہ تک مؤخر کردی ہے۔ اس سے قبل انھوں نے کہا تھا کہ وہ اتوار کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ ادھر نیب نے نوازشریف اورمریم نواز کو پاکستان پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے گرفتارکرنے کا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1882036
آپ کا تبصرہ