مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ ہفتہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے اردن میں اسرائیل کے خونخوار وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی جس کی ایک اعلی عرب رہنما نے تائید کردی ہے۔ خلیج فارس کے ایک اعلی عرب رہنما کا کہنا ہے کہ امارات کے ولیعہد محمد بن زاید کی تجویز پر اردن میں یہ ملاقات انجام پذیر ہوئی ۔ عرب رہنما کے مطابق اسرائیلی وزير اعظم اور سعودی عرب کے ولیعہد نے اس ملاقات میں بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بارے میں بحث اور گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب، مصر، بحرین اور امارات اسرائیل کے ساتھ اس صدی کا معاملہ کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ بیت المقدس کو امریکہ کے ایما پر اسرائیل کو دینے کا گھناؤنا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

سعودی عرب کے امریکہ نواز ولیعہد محمد بن سلمان کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ ہفتہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے اردن میں اسرائیل کے خونخوار وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی ایک اعلی عرب رہنما نے تائید کردی ہے۔
News ID 1881794
آپ کا تبصرہ