28 جون، 2018، 7:26 PM

ملائشیا کا سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے خارج ہونے کا اعلان

ملائشیا کا سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے خارج ہونے کا اعلان

ملائشیا کے وزير دفاع نے کہا ہے کہ ملائشیا کی فوج کو سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے خارج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ملائشیا کی فوجیں عنقریب سعودی عرب سے خارج ہوجائیں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائشیا کے وزير دفاع محمد سیو  نے کہا ہے کہ ملائشیا کی فوج کو سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے خارج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور ملائشیا کی فوجیں عنقریب سعودی عرب سے خارج ہوجائیں گی۔ ملائشیا کے وزير دفاع نے کہا کہ یمن کے خلاف  سعودی عرب کے فوجی اتحاد سے نکلنے کا فیصلہ گذشتہ ہفتہ کیا گیا تھا اور ملائشیا کو خلیج فارس کے تنازعات میں شرکت کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ملائشیا کے وزیر دفاع نے کہا کہ ملائشیا کی فوج یمن پر بمباری میں حصہ لے رہی ہیں ۔ہمیں ایک اسلامی ملک کے خلاف جنگ میں دوسرے ملک کی مدد نہیں کرنی چاہیے۔

News ID 1881788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha