مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے سمری پاکستانی وزارتِ دفاع کو ارسال کردی ہے۔ عام انتخابات کو شفاف بنانے کے لئے الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 220 اور 245 کے تحت فوج کی معاونت حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارتِ دفاع کو بھیجی گئی سمری میں پاکستانی فوجیوں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم پاکستانی وزارتِ دفاع سے درخواست کی گئی ہے کہ پرامن انداز میں الیکشن کے انعقاد کے لئے پاکستانی فوج کی مناسب تعداد تعینات کی جائے۔ سمری میں درخواست کی گئی ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر فوول پروف سیکیورٹی لگائی جائے اور تمام پولنگ اسٹیشنز پر 23 جولائی سے 26 جولائی پاکستانی فوج تعینات کی جائے جب کہ تمام پرننٹنگ پریسز پر بیلٹ پیپرز کی چھپائی پاکستانی فوج کی نگرانی میں کرائی جائے اورپرنٹنگ پریسز پر کل سے 25 جولائی تک فوج تعینات کی جائے۔
پاکستان میں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے اور اس حوالے سے سمری پاکستانی وزارتِ دفاع کو ارسال کردی ہے۔
News ID 1881712
آپ کا تبصرہ