22 جون، 2018، 8:14 PM

مصری کابینہ میں خاتون وزراء کی تعداد 8 ہوگئی

مصری کابینہ میں خاتون وزراء کی تعداد 8 ہوگئی

مصر میں تشکیل پانے والی کابینہ میں 2 نئی خواتین وزراء کی شمولیت کے بعد خاتون وزراء کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر میں تشکیل پانے والی کابینہ میں 2 نئی خواتین وزراء کی شمولیت کے بعد خاتون وزراء کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مصر میں 8 خواتین وزرا کی شمولیت نے نئی تاریخ رقم کردی۔ گزشتہ ہفتے 14 جون کو مصر کی حکومت سنبھالنے والے وزیراعظم اور سابق وزیر برائے رہائش و تعمیرات مصطفیٰ مدبولی نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید دو خواتین کو اپنی کابینہ میں شامل کرلیا ہے جس کے بعد خاتون وزراء کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ مصر کے سربراہ نے نو منتخب خاتون وزراء ہالا زاید کو محکمہ صحت اور یاسمین فواد کو ماحولیات کی وزرات تفویض کردی ہے جب کہ اس سے قبل دیگر 6 خواتین وزراء میں غدہ ولی سماجی سلامتی، سحر بصر سرمایہ کاری، نبیلا مکرام امیگریشن، راعنیہ الماشات سیاحت، ہالا سعید منصوبہ بندی اور ایناس عبدالدائم کو وزرات ثقافت کے قلم دان دیے گئے۔

News ID 1881608

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha