مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عید فطر کمیٹی کے سربراہ سید باقر پیشنمازی نے کہا ہے کہ عید سعید فطر کا اعلان رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کی طرف سے کیا جائے گا جس کے بعد عید سعید فطر مصلای امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائےگی۔انھوں نے کہا کہ عید فطر کے دن مصلای امام خمینی (رہ) کے تمام دروازے صبح پانچ بجے سے نمازیوں کے لئے کھول دیئے جائیں گے۔

عید فطر کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عید سعید فطر مصلای امام خمینی (رہ) میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائےگی۔
News ID 1881369
آپ کا تبصرہ