7 جون، 2018، 8:13 PM

صدر اشرف غنی کا عیدالفطر پر طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان

صدر اشرف غنی کا عیدالفطر پر طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عیدالفطر پر طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کردیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ دیگر مسلح تنظیموں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے عیدالفطر پر طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان کردیا تاہم اس کا کہنا ہے کہ دیگر مسلح تنظیموں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ 27 ویں روزے سے عید کی تعطیلات تک جنگ بندی جاری رہے گی۔ اشرف غنی نے کہا کہ یہ جنگ بندی صرف طالبان کے ساتھ ہوگی اور افغان سیکورٹی فورسز داعش اور دیگر غیر ملکی تنظیموں کے خلاف آپریشن بند نہیں کریں گی۔ افغان صدر نے کہا کہ طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا یہ فیصلہ افغان علماء کے تاریخی فتوے کی روشنی میں کیا گیا۔ افغان حکومت نے عید پر 5 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے اور دونوں فریقوں نے معاہدے کا احترام کیا تو یہ سیز فائر 12 سے 19 جون تک جاری رہ سکتی ہے۔ ادھر طالبان نے تاحال افغان حکومت کی اس پیش کش کا جواب نہیں دیا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم اس حوالے سے اپنے اعلیٰ حکام سے پوچھ کر جواب دیں گے۔

News Code 1881258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha