مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے سیزفائر کے اعلان کے بعد طالبان نے بھی پہلی بار عید الفطر کے تین دنوں میں افغان فورس کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ اس دوران مقامی طالبان کمانڈرز کو افغان فوج پر حملہ نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاہم طالبان ترجمان نے واضح کیا ہے کہ جنگ کی بندی کا اعلان صرف افغان فوج کے لیے ہے غیر ملکی فوجوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ طالبان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تین روزہ سیز فائر کے بعد عسکری کارروائیاں دوبارہ بحال کر دی جائیں گی تاہم جنگ بندی کے دوران کسی بھی حملے کے خلاف طالبان دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں، سیز فائر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یہ اقدام اسلامی تہوار پر جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا گیا ہے۔ اس سے قبل افغان صدر اشرف غنی نے بھی طالبان کے خلاف ایک ہفتے کے لیے سیز فائر کا اعلان کیا تھا۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے سیزفائر کے اعلان کے بعد طالبان نے بھی پہلی بار عید الفطر کے تین دنوں میں افغان فورس کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1881304
آپ کا تبصرہ