مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ باجوڑ ایجنسی میں سلارزئی قبائل نے علاقے سے طالبان شدت پسندوں کے مکمل خاتمے کے لئے عید کے چوتھے روز سے بھرپور کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ادھرکرم ایجنسی میں سیز فائر کے باوجود قبائلی جھڑپیں جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق سلارزئی قبائل نے علاقے کو طالبان دہشت گردوں سے مکمل طور پر خالی کرنے کے لئے عید کے چوتھے روز سے بھرپور کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تحصیل سالارزئی میں قومی لشکر کی جانب سے گزشتہ روز شدت پسندوں کے پانچ مکانات نذر آتش کئے گئے۔جبکہ سیکیورٹی فورسز نے بھی تحصیل خار کے علاقہ لوئی سم، رشکئی اور چہارمنگ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ادھرکرم ایجنسی میں متحارب قبائل کے مابین تین روز پہلے ہونے والی جنگ بندی پر مکمل طور پر عمل نہیں ہوسکا اور،پیواڑ میں میزائل اور مارٹر توپوں سے حملے کیے گئےہیں۔
آپ کا تبصرہ