2 جون، 2018، 6:06 PM

سعودی عرب کی قطر کو فوجی کارروائی کی دھمکی/ قطر ایس 400 خریدنے سے باز رہے

سعودی عرب کی قطر کو فوجی کارروائی کی دھمکی/ قطر ایس 400 خریدنے سے باز رہے

سعودی عرب کے امریکہ نواز ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان نے قطر کو خبردار کرتے ہوئےکیا ہے کہ اگر قطر نے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی میزائل نظام خریدا تو سعودی عرب قطر کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی اخبارلی مونڈ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ شاہ  سلمان نے قطر کو خبردار کرتے ہوئےکیا ہے کہ اگر قطر نے روس سے ایس 400 فضائی دفاعی میزائل  نظام خریدا تو سعودی عرب قطر کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ  شاہ سلمان نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے نام ایک خط ارسال کیا جس میں انہوں نے روس اور قطر کے مابین جدید ترین دفاعی نظام کے حصول کے لیے جاری مذاکرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

فرانسیسی صدر کے نام لکھے گئے خط میں شاہ سلمان نے فرانس سے قطر پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیاہے ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں قطر کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایس-400 میزائل دفاعی نظام کے حصول کی کوششوں پر سخت تشویش ہے جو خطے میں سعودی عرب کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اس دفاعی نظام کے حصول کو روکنے کے لیے کوئی بھی قدم اٹھا سکتا ہے۔جس میں فوجی کارروائی کا پہلو بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق مزے کی بات یہ ہے کہ سعودی عرب خود بھی روس سے ایس 400 میزائل خرید رہا ہے لیکن وہ قطر کو اس سودے سے روکنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔

News ID 1881148

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha