26 مئی، 2018، 6:58 PM

سعودی عرب کے "ابھا" ايئر پورٹ پر ڈرون سے حملہ/ پروازیں منسوخ

سعودی عرب کے "ابھا" ايئر پورٹ پر ڈرون سے حملہ/ پروازیں منسوخ

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے علاقہ العسیرمیں واقع ابھا ايئر پورٹ پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ابھا ايئر پورٹ سے پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے علاقہ العسیرمیں واقع ابھا ايئر پورٹ پر ڈرون طیارے سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ابھا ايئر پورٹ سے پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔ یمنی فوج اور قبائل سے وابستہ ذرائع کے مطابق ابھا ايئر پورٹ پر ڈرون حملے کے بعد اس ايئر پورٹ پر آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتوں مين سعودی عرب پر کاری ضربیں وارد کی جائیں گی اور یمن پر گذشتہ تین سال کے دوران سعودی عرب کے بھیانک جرائم کا انتقام لیا جائےگا۔ ذرائع کے مطابق ابھا ايئر پورٹ پر دوسری مرتبہ پروازیں منسوخ ہوئی ہیں ۔اس سے قبل 12 اپریل کو بھی قاصف 1 ڈرون کے ذریعہ ابھا ایئر پورٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

News ID 1880988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha