28 اگست، 2018، 12:02 AM

یمنی فضائیہ کے ڈرون کا دبئی کے انٹر نیشنل ہوائی اڈے پر حملہ

یمنی فضائیہ کے ڈرون کا دبئی کے انٹر نیشنل ہوائی اڈے پر حملہ

یمنی فضائیہ نے صماد 3 نامی ڈرون کے ذریعہ دبئی کے انٹرنیشنل ايئر پورٹ نشانہ بناکر متحدہ عرب امارات پر واضح کردیا ہے کہ اس کا چپہ چپہ یمنی فضائیہ کے حملوں کی زد میں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فضائیہ نے صماد 3 نامی ڈرون کے ذریعہ دبئی کے انٹرنیشنل ايئر پورٹ کو نشانہ بناکر متحدہ عرب امارات پر واضح کردیا  ہے کہ اس کا چپہ چپہ یمنی فضائیہ کے حملوں کی زد میں ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے صماد 3 نامی ڈرون کے ذریعہ دبئی کے انٹرنیشنل ايئر پورٹ پر حملہ کیا جس کے بعد دبئی ایئر پورٹ پر کھلبلی مچ گئی اور پروازوں کے شیڈول میں بہت بڑا خلل پیدا ہوگيا۔

یمنی فوج کے ترجمان کے معاون عزیز راشد کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو یہ دوسری بار خبـردار کیا گيا ہے کہ وہ یمن کے خلاف جارحیت اور بربریت سے باز آجائے اور یمن سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لے اور سعودی عرب کا ساتھ چھوڑ دے ورنہ دبئی کو خاک سے یکساں کردیا جائےگا۔

عزیز راشد نے کہا کہ جنگ جتنی طویل ہوتی جائے گی ہماری فوجی طاقت میں اتنا ہی اضافہ ہوتا جائے گا اور یمنی عوام  سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تسلط کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔  

News ID 1883444

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha