25 مئی، 2018، 3:22 PM

بحث میزائل کی نہیں ، وہ اسلام سے ناراض ہیں/ دشمن ہمیں پتھر سے دفاع کی صورت میں بھی نہیں چھوڑےگا

بحث میزائل کی نہیں ، وہ اسلام سے ناراض ہیں/ دشمن ہمیں پتھر سے دفاع کی صورت میں بھی نہیں چھوڑےگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے امریکہ کی ایران اور اسلام کے ساتھ عداوت اور دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران تمام ہتھیاروں کو ترک بھی کردے اور فلسطینیوں کی طرح پتھر سے دفاع کرے ، پھر بھی دشمن، ایران کو نہیں چھوڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی  کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ خطیب جمعہ نے امریکہ کی ایران اور اسلام  کے ساتھ عداوت اور دشمنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران تمام ہتھیاروں کو ترک بھی کردے اور فلسطینیوں کی طرح پتھر سے دفاع کرے ، پھر بھی دشمن، ایران  سے ناراض ہی رہےگا۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے ایرانی حکام پر زوردیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کے اندرونی وسائل پر زیاد سے زیادہ توجہ مبذول کریں اور بیرونی وسائل پر چنداں اعتماد نہ کریں۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکہ کی عہد شکنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ  نے بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ قابل اعتماد نہیں ہے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ایران کے اعلی حکام سے خطاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو پہچاننا چاہیے ، دشمن پر اعتماد نہیں کرنا چآہیے اور ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔

خطیب جمعہ نے امریکہ کے جاہل اور بے شعور وزیر خارجہ کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  میزائل کی بحث نہیں، بلکہ دین اسلام کی بحث ہے وہ انقلاب اسلامی سے ناراض ہیں  انھیں اسلام کا استقلال پسند نہیں انھیں مستقل حکمراں پسند نہیں ، امریکہ کو سعودی عرب جیسے حکمراں پسند ہیں جو ہمیشہ ان کے آلہ کار اور غلام بنے رہیں۔

News ID 1880960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha