18 اکتوبر، 2013، 6:02 PM

خطیب جمعہ تہران

پیغمبراسلام(ص)نےکبھی عورتوں،بچوں اورشہریوں پرحملہ نہیں کیا

پیغمبراسلام(ص)نےکبھی عورتوں،بچوں اورشہریوں پرحملہ نہیں کیا

مہر نیوز/18 اکتوبر/2013ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نےاسلامی ممالک میں جاری دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند سلفی وہابی دہشت گردوں کی جڑیں سعودی عرب میں ہیں جن کا آغاز عبد الوہاب سے ہوا ہے اور جنھیں سعودی عرب کے انتہا پسند ملاؤں کی پشتپناہی حاصل ہے وہابی پیمغبر اسلام کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں پیغمبر اسلام(ص) نے کبھی عورتوں، بچوں اور شہریوں پر حملہ نہیں کیا۔

پیغمبر اسلام(ص) نے کبھی عورتوں، بچوں اور  شہریوں پر حملہ نہیں کیا

 

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب آیت اللہ امامی کاشانی نے اسلامی ممالک میں جاری دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہا پسند سلفی وہابی دہشت گردوں کی جڑیں سعودی عرب میں ہیں جن کا آغاز عبد الوہاب سے ہوا ہے اور جنھیں سعودی عرب کے انتہا پسند ملاؤں کی پشتپناہی حاصل ہے۔

خطیب جمعہ نے پیغمبر اسلام (ص) کے بارے میں وہابیوں کے جھوٹ بولنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام (ص) نے کبھی بھی اپنے دور میں عورتوں، بچوں اور عام شہریوں کے خلاف حملہ نہیں کیا جبکہ سلفی وہابی دہشت گرد ہر قسم کے جرم و جنایت کا ارتکاب کرتے ہیں اور کفارقریش کی طرح لوگوں کے سینہ چاک کرکے ان کے کلیجے چباتے ہیں۔ آيت اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ سلفی وہابی مسلمانوں کے اتحاد میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جو مسلمانوں کی صفوں میں اختلاف پیدا کرتے اور امریکی مفادات کے لئے کام کرتے ہیں۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ سلفی وہابیوں نے آج اسلامی ممالک کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا ہوا ہے اوروہ  امریکہ اور اسرائیل کے اہداف کے لئے کام کررہے ہیں۔

خطیب جمعہ نے ایران کے ایٹمی معاملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور سامراجی طاقتوں کو ایران کے ایٹمی پروگرام کے ساتھ کوئي مشکل نہیں ہے بلکہ انھیں اسلام کے ساتھ مشکل ہے۔

News ID 1829384

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha