8 مئی، 2018، 11:16 PM

امریکی صدر ٹرمپ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑنے کا اعلان کردیا

امریکی صدر ٹرمپ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو توڑنے کا اعلان کردیا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ایٹمی پابندیاں دوبارہ عائد کی جائیں گي۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان 14 جولائی 2015 کو ہونے والے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ایٹمی پابندیاں دوبارہ عائد کی جائیں گي۔ امریکی صدر نے کہا کہ میں دنیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کی تلاش کررہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا مشترکہ ایٹمی معاہدے کی روشنی میں ایران ایٹم بم بنانے کے قریب  پہنچ گیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران دہشت گردی کا حامی اور خطرناک ہتھیار سپلائی کررہا ہے۔

News ID 1880580

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha