مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران میں قرآن مجید کے عالمی مقابلوں کے شرکاء سے ملاقات میں دنیا میں امریکہ کی منہ زوری اور اس کے ظلم و ستم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مسلمانوں کو امریکہ کی منہ زوری اور تسلط پسندی کے خلاف قیام کرنا چاہیے اور اس کے مظالم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے قرآن مجید کی عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ہمیں ذاتی اور شخصی زندگی میں، سماجی زندگی میں، حکومتی راہ و روش میں اور اپنی سیاست میں قرآن مجید کی ضرورت ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر تلاوت شدہ آیات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: ان آیات میں مؤمنین کی خصوصیات کو بیان کیا گیا ہے قرآن کا ارشاد ہے کہ مؤمن کو ایسا ہونا چاہیے مؤمنین کو کفار کے مقابلے میں سخت ہونا چاہیے اور آپس میں مہربان ہونا چاہیے۔
رہبر معظم نے فرمایا: مسلمانوں کو امریکہ اور دیگر منہ زور کفار کے مقابلے میں قیام کرنا چاہیے اور ان کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ