سعودی عرب کے شاہی محل میں شدید فائرنگ/ ملک سلمان شاہی محل سے فرار

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شاہی محل میں شدید فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعد محمد بن سلمان ایک ٹرک کے ذریعہ شاہی محل سے بھاگ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے شاہی محل میں شدید فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان اور ولیعہد محمد بن سلمان  ایک فوجی ٹرک کے ذریعہ شاہی محل سے بھاگ گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ چھوٹے ہتھیاروں سے ہوا ہے یہ فائرنگ الخزامی محل میں ہوئی ہے جہاں سعودی عرب کے بادشاہ رہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان بھی اپنے باپ کی طرح محل سے خارج ہوگئے ہیں اور سعودی عرب کی فورسز نے محل کو اپنے محاصرے میں لےلیا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں فوجی بغاوت ہوئی ہے۔

News Code 1880208

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =