مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں اکو کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے 23 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دہشت گردی کو اکو کے رکن ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ قراردیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں دو دہائیوں سے جاری دہشت گردی کے پیچھے غیر علاقائی طاقتوں کا ہاتھ ہے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون بہت ضروری ہے ۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ ایران نے شام اور عراق کی حکومتوں کی درخواست پر دہشت گردی کے خلاف ان کا بھر پور تعاون کیا اور آج بھی ان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری ہے۔
جواد ظریف نے کہا کہ دہشت گردی علاقائی اور عالمی سطح پر ایک سنجیدہ خطرہ ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون بہت ضروری ہے۔
آپ کا تبصرہ