مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ دوما میں کیمیائی حملے کا ڈرامہ برطانیہ نے رچایا۔ روسی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وائٹ ہیلمٹس نے برطانیہ کی ہدایت پر سارین اور کلورین گیس کے جعلی حملے کا ڈرامہ رچایا، ایسے شواہد موجود ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مشرقی غوطہ میں ہونے والے اس اشتعال انگیز اقدام کے پیچھے براہ راست برطانیہ کا ہاتھ ہے، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ناقابل تردید ڈیٹا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوما کا واقعہ اسٹیج کیا گیا تھا اور یہ ڈرامہ کرنے میں اس ملک کی اسپیشل سروسز ملوث تھیں جو روس مخالف مہم میں پیش پیش ہے۔ اطلاعات کے مطابق روس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ دوما میں ہونے والے مبینہ کیمیائی حملے کا ڈرامہ برطانیہ نے رچایا۔
روس کا کہنا ہے کہ اس کے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ دوما میں کیمیائی حملے کا ڈرامہ برطانیہ نے رچایا۔
News ID 1880049
آپ کا تبصرہ