9 اپریل، 2018، 12:47 AM

جیش الاسلام نے ہتھیار ڈال کر دوما سے خارج ہونے کا سمجھوتہ قبول کرلیا

جیش الاسلام نے ہتھیار ڈال کر دوما سے خارج ہونے کا سمجھوتہ قبول کرلیا

روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد گروہ جیش الاسلام نے ہتھیار ڈال کر دوما سے خارج ہونے کا سمجھوتہ قبول کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ شام میں سرگرم وہابی دہشت گرد گروہ جیش الاسلام نے ہتھیار ڈال کر دوما سے خارج ہونے کا سمجھوتہ قبول کرلیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق جیش الاسلام کے دہشت گرد ہتھیار زمین پر رکھ دوما سے خارج ہونے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

 روسی وزارت دفاع نے شامی فوج کی طرف سے  دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر مبنی مغربی ذرائع ابلاغ کی خـبروں کو رد کردیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال دہشت گردوں کی اپنی کارروائی ہے اور وہ اس طرح اپنے آپ کو بچآنے اور اپنے اتحادیوں کی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے تھے لیکن ان کی یہ آخری کوشش بھی ناکام ہوگئی ہے اور انھیں دوما سے بغیر ہتھیاروں کے نکلنا پڑےگا۔

News Code 1879927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha