12 ستمبر، 2013، 12:42 PM

امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج روسی وزير خارجہ سے ملاقات کریں گے

امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج روسی وزير خارجہ سے ملاقات کریں گے

مہر نیوز/ 12 ستمبر/2013ء: شام کے معاملے پر سلامتی کونسل کی نئی قرار داد کے مسودے پر ویٹو پاورزطاقتوں کے درمیان اتفاق نہیں ہو سکااور آج اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج روسی وزير خارجہ لاوروف سے ملاقات کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے معاملے پر سلامتی کونسل کی نئی قرار داد کے مسودے پر ویٹو پاورزطاقتوں کے درمیان اتفاق نہیں ہو سکااور آج اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج روسی وزير خارجہ لاوروف سے ملاقات کریں گے۔نیویارک میں شام کے مسئلے پر فرانس کی قرارداد کے مسودے پر اقوام متحدہ کے پانچوں مستقل ارکان نے بات چیت کی ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بھی قرار داد ناقابل قبول ہے جس میں 21 اگست کو ہونے والے حملے کی تمام ذمہ داری بشار الاسد پر ڈالی گئی ہو۔ فرانس کا کہنا ہے کہ وہ قرارداد میں ترمیم کیلیے تیار ہے لیکن اسد حکومت پر دباوٴ برقرار رکھنے کیلیے فوجی کارروائی کے آپشن پر بات جاری رہنی چاہیے۔ اسی دوران واشنگٹن میں امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ جنیوا میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج شام کے مسئلے پر دو روزہ بات چیت کیلیے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ملیں گے۔ واضح رہے کہ روس نے شام پر حملے سے سلسلے میں امریکہ سے تمام بہانے سلب کرلئے ہیں روس کا کہنا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال امریکہ اور سعودی عرب کے حامی دہشت گردوں نے کیا ہے اور شامی حکومت پر امریکہ کا یہ الزآم بالکل بے بنیاد اور حقیقت سے دور ہے اور شام اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو عالمی برادری کے کنٹرول میں دینے کے لئے بھی راضی ہوگیا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ نے شام میں انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ پیش کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  شام کی حکومت پر کیمیائی ہتھیاراستعمال کرنے کاالزام ابھی ثابت نہیں ہوا ہے اور شام میں دہشت گرد جنگی جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔

News ID 1827737

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha