مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کشمیر میں حالیہ کشیدگی کے دوران ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو برداشت اور تحمل کی دعوت دی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کشمیری مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کے سلسلے میں ہر اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کی طرف سے کسی درخواست کی صورت میں ایران کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں اپنا مؤثر نقش ایفا کرنے کے لئے تیار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کشمیر میں حالیہ جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو برداشت اور تحمل کی دعوت دی ہے۔
News ID 1879781
آپ کا تبصرہ