مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم اور ایرانی سپاہ کی طرف سے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رہےگا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکہ، یورپ اور امریکہ کے بعض عرب اتحادی ممالک اسرائيل کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن مسئلہ فلسطین کے بارے میں امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی گھناؤنی اور بھیانک سازشیں ناکام ہوجائیں گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی وطن واپسی کے دن اسرائيلی فوج نے بھیانک جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے 17 فلسطینیوں کو شہید اور 1400 فلسطینیوں کو زخمی کردیا ہے۔ ایرانی سپاہ نے مسلم ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کی عملی حمایت کے سلسلے میں آگے بڑھیں اور امریکہ و اسرائیل کی حمایت کرنے کے بجائے فلسطینیوں کی عملی حمایت کریں۔ سپاہ نے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کی یہودی اور صہیونی انتہا پسند رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی بھی مذمت کی ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب در حقیقت اسرائيل کی حمایت کرکے فلسطینی مسلمانوں کے آلام کا اصلی سبب بنا ہوا ہے۔
آپ کا تبصرہ