16 مارچ، 2018، 11:32 AM

فرانس کا سعودی عرب کےڈکٹیٹر بادشاہ کی بیٹی کو گرفتار کرنے کا حکم

فرانس کا سعودی عرب کےڈکٹیٹر بادشاہ کی بیٹی کو گرفتار کرنے کا حکم

فرانسیسی حکومت نے سعودی عرب کے امریکہ نواز ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے سعودی بادشاہ کی بیٹی پر مزدور کو مارنے کا جرم ثابت ہوگیا ہے ۔

مہر خـررساں ایجنسی نےفرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی حکومت نے سعودی عرب کے امریکہ نواز ڈکٹیٹر بادشاہ  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی  کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے سعودی بادشاہ کی بیٹی پر مزدور کو مارنے کا جرم ثابت ہوگیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق چند سال قبل فرانس میں مقیم سعودی ڈکٹیٹر  شاہ سلمان کی  بیٹی حسا بنت سلمان نے اپنے محافظ کے ساتھ  ملکر ایک مزدور کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے فرانس کی حکومت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق 2016 میں ایک مزدور کو مغربی پیرس کے علاقے آرک ڈی ٹرمف کے قریب ایونیو فورک میں سعودی عرب کے ڈکٹیٹر بادشاہ شاہ سلمان کی بیٹی کے  اپارٹمنٹ کی تزئین و آرائش کا کام سونپا گیا لیکن اس پرالزام عائد کیا گیا کہ مزدور نے کام کے دوران کچھ کمروں کی تصاویر لیں جسے وہ میڈیا کو فروخت کرنا چاہتا تھا، مزدور کے اس عمل پر بادشاہ کی بیٹی حسا بنت سلمان نے اپنے محافظ  کے ساتھ ملکر مزدور کو زد وکوب کیا تھا۔ فرانسیسی پولیس نے محافظ کو واقعہ کے کچھ عرصے بعد ہی گرفتار کرلیا تھا لیکن سعودی ڈکٹیٹر بادشاہ کی بیٹی  حسا بنت سلمان کے  وارنٹ گرفتاری اب جاری کیے گئے ہیں، حالانکہ اس واقعہ کے بعد سعودی ڈکٹیٹر شاہ سلمان کی بیٹی  نے فرانس سے فرار ہوگئی تھا۔

News Code 1879398

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha