9 مارچ، 2018، 5:24 PM

امریکہ میں کتے کو سزائےموت دیدی گئی

امریکہ میں کتے کو سزائےموت دیدی گئی

امریکی ریاست ورجینیا میں پالتو کتے کو شیر خوار بچی کے قتل پر سزائے موت دے دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ورجینیا میں پالتو کتے کو شیر خوار بچی کے قتل پر سزائے موت دے دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کی لی کاؤنٹی کے ایک گھر میں پالتو کتا نے 8 دن کی نوزائدہ بچی پر حملہ کرکے اسے مار دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سمینیری کمیونٹی میں واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں  بیڈ روم میں سوئی ہوئی بچی پر کتے نے حملہ کردیا، بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخموں کے باعث وہ جانبرنہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔لی کاؤنٹی شیرف کے مطابق قاتل کتے کو کچھ دیر بعد موت کی سزا دیدی گئی ۔

News Code 1879257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha