مہر خبررساں ایجنسی نے فرانس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین، شمالی کوریا اور امریکہ کے صدور کے درمیان ملاقات اور باہمی گفتگو کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ملاقات کی دعوت دی گئی جو امریکی صدرکی جانب سے قبول کرلی گئی۔ وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کی کم جونگ اُن سے ملاقات پر آمادگی کی تصدیق کردی ہے لیکن ملاقات کے وقت اور تاریخ کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا گيا۔۔

چینی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین، شمالی کوریا اور امریکہ کے صدور کے درمیان ملاقات اور باہمی گفتگو کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہے۔
News ID 1879254
آپ کا تبصرہ