4 مارچ، 2018، 3:00 PM

اعراب اور ایران کے اختلافات سے صرف اسرائيل کو فائدہ پہنچ رہا ہے

اعراب اور ایران کے اختلافات سے صرف اسرائيل کو فائدہ پہنچ رہا ہے

تیونس کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے ایران اور اعراب کے درمیان اختلاف کو صرف سیاسی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اعراب کے درمیان اختلاف دینی اور قبائلی نہیں بلکہ سیاسی ہے اور اس اختلاف سے صرف اسرائیل کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تیونس کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر عبدالفتاح مورو نے ترکی کے شہر استنبول میں ایک تقریب سے خطاب میں ایران اور اعراب کے درمیان اختلاف کو صرف سیاسی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اعراب کے درمیان اختلاف دینی اور قبائلی نہیں بلکہ سیاسی ہے اور اس اختلاف سے صرف اسرائیل کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔تیونس کے ڈپٹی اسیکر نے کہا کہ شیعوں اور سنیوں کے درمیان ایسے افراد کو آگے آنا چاہیے جو اس اختلاف کو دور کرنے میں مدد فراہم کریں۔ اس نے کہا کہ اسلامی تحریکوں کو سمجھنا چاہیے کہ وہ معصوم نہیں ہیں اور باہمی نظریات کو ایکدوسرے سے قریب کرنے کے لئے تلاش و کوشش کرنی چاہیے ان کی مشکل یہ ہے کہ وہ فکر کا جواب فکر سے نہیں دے سکتے ۔

News Code 1879141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha