1 مارچ، 2018، 8:59 AM

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ/ حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ/  حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا

پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستانی حکومت نے پٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے پاکستانی عوام پر پٹرول بم گرادیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے پیٹرول کی مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضآفہ کرکے پاکستانی عوام پر پٹرول بم گرادیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرادیا، وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی جس کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے 56 پیسے اور ڈیزل 2 روپے62 پیسے فی لٹر مہنگا جب کہ مٹی کا تیل 6 روپے28 پیسے اورلائٹ ڈیزل ایک روپے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے، پیٹرول کی  قیمت اضافے کے بعد  88 روپے7 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگیا ہے۔

News ID 1879067

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha