13 فروری، 2018، 4:36 PM

پاکستان نے اپنے علاقوں سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردی ہیں

پاکستان نے اپنے علاقوں سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردی ہیں

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنےعلاقوں سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردی ہیں تاہم دہشت گرد 27 لاکھ افغان مہاجرین اور غیر موثر سرحدی انتظامات کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کابل میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنےعلاقوں سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردی ہیں تاہم دہشت گرد 27 لاکھ افغان مہاجرین اور غیر موثر سرحدی انتظامات کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کی، کانفرنس میں افغان آرمی چیف اور کمانڈر سینٹ کام سمیت کمانڈر امریکی مشن بھی شریک تھے۔ کابل میں چیفس آف ڈیفنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے، خطے اکٹھے ترقی کرتے ہیں، انفرادی طور پر نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے علاقے میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کردی ہیں تاہم دہشت گرد 27 لاکھ افغان مہاجرین کی موجودگی اور غیر موثر سرحدی انتظامات کا فائدہ اٹھاتے ہیں، ایسے دہشت گردوں کو آپریشن ردالفساد کے ذریعے نشانہ بنایا جارہاہے۔قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستانی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی اور جواب میں پاکستان بھی دوسرے ممالک سے اسی رویے کی امید رکھتا ہے۔

News Code 1878714

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha