مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصری وزارت خارجہ نے قبرص اور مصر کے بحری معاہدے کے بارے میں ترکی کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئےترکی کو خبردار کیا ہے کہ اسے مصر کی حاکمیت توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گي۔ مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے اپنے فیس بک پر ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاووش اوغلو کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کی حاکمیت اور حقوق کے منافی ہر اقدام کا مقابلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل ترک وزیر خآرجہ نے کہا تھا کہ ترکی قبرص اور مصر کے درمیان دریائی سرحدی معاہدے کو تسلیم نہیں کرتا۔جس کے جواب میں مصر کا کہنا ہے کہ کہ مصر اپنے حقوق پر کسی کو انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دےگا۔
مصری وزارت خارجہ نے قبرص اور مصر کے بحری معاہدے کے بارے میں ترکی کے حالیہ بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئےترکی کو خبردار کیا ہے کہ اسے مصر کی حاکمیت توڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گي۔
News ID 1878566
آپ کا تبصرہ